وزیراعظم آزاد کشمیر نے آزادی پسند کشمیری راہنما یاسین ملک کو بھارتی عدالت کی جانب سے بے بنیاد مقدمہ میں متوقع سزا کیخلاف دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے کرنے کا اعلان کردیا

مظفرآباد(آئی اے اعوان) آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر کے وزیراعظم سردارتنویر الیاس خان نے بھارتی عدالت کی جانب سے آزادی پسند کشمیری راہنما یاسین ملک کو بے بنیاد مقدمہ میں متوقع سزا کے خلاف دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے کرنے کا اعلان کردیا ۔

 

اسلام آباد میں ممتاز کشمیری آزادی پسند راہنما یاسین ملک کی اہلیہ اور بیٹی رضیہ سلطانہ کے ہمراہ ان کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان ہندوستانی حکومت کو یاسین ملک کے خلاف عدالتی کارروائی سے باز رہنے کا مشورہ دیا وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے ہندوستان کی جانب سے ممتاز کشمیری راہنماء یاسین ملک پر جھوٹے مقدمات کی بنیاد پر متوقع غیر منصفانہ سزا کے خلاف آزادکشمیر سمیت دنیا بھرپور احتجاج کرنےکا اعلان۔ کیا۔وزیر اعظم سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ یاسین ملک کو کشمیریوں کے حقوق کی جنگ لڑنے کی سزا دی جارہی ہے، یاسین ملک نی صرف ہندوستانی جبر و استبداد کے کے سامنے عزم صمیم کے ساتھ ڈٹے ہوئےہیں بلکہ انسانی تاریخ کے بدترین مظالم کے سامنے کلمہ حق بلند کیاہوا یے ، قابض ہندوستانی فورسز کا بدترین جبر ان کے پائیہ استقلال میں لغزش نہ لا سکتا ۔

 

سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ یاسین ملک پر ہندوستان کے یکطرفہ غیر منصفانہ فیصلے کے خلاف دنیا کے ہر فورم پر احتجاج کریں گے۔یاسین ملک پر بنائے گئے کیسز جھوٹ کا پلندہ ہیں۔ ہندوستانی سرکار چنگاری سے نہ کھیلے، یاسین ملک عام آدمی نہیں، اسکی آواز دبانے کی کوشش خطے میں آگ لگا سکتا۔چائے والا مودی یاد رکھے کہ سب سے بہترین چائے پاکستان کی ہے جس کی سب سے زیادہ مشہوری بھی ہندوستان نے ہی کی ہے۔پاکستان کے 24 کروڑ عوام یاسین ملک کی پشت پر ہیں۔ رضیہ سلطانہ یاسین ملک کی نہیں پاکستان اور مسلم امہ کی بیٹی یے ۔سردار تنویر الیاس خان نے اس موقع پر یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کو پیر کے روز قانون ساز اسمبلی آزاد جموں و کشمیر کے اجلاس میں بطور مہمان خاص شرکت کی دعوت بھی دی۔۔ وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا کہ ہندوستانی سرکار پوری دنیا کے امن پسندوں کو چیلنج کررہی ہے۔ اس سلسلہ میں یواین اور پی فائیو ممالک کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ کشمیری عوام قربانیاں دے کر اقوام عالم، اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں کے ضمیر کو جنجھوڑ رہے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ مودی کے ہاتھوں پر لاکھوں بے گناہو ں کاخون ہے۔ انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کئی سالوں سے فالج کے مرض میں مبتلا ہیں، ہندوستان نے انکو عقوبت خانوں میں رکھ پر تشدد کیا لیکن انکے پائیہ استقلال میں لغزش نہ لا سکا۔ تحریک آزادی کشمیر کے لیے اپنی جانیں جان آفریں کے سپرد کرکے شہادت قبول کرنے والے کشمیری مجاہدین کو سلام پیش کرتا ہوں۔ مقبوضہ جموں وکشمیر میں صحت کی سہولیات کا شدید فقدان ہے جس کا اقوام متحدہ، دیگر عالمی اداروں اور اقوام عالم کو نوٹس لینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان واحد لیڈر ہیں جنہوں نے کہا کہ کشمیر پر دوٹوک موقف اپناتے ہوئے بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا میں بے نقاب کیا۔میں پاکستانی ہوں اور پاکستان پوری اسلامی دنیا کے مظلوم ممالک کا فریق ہے۔ہم کشمیر کی آذادی کے لیئے سیاسی جد و جہد پر یقین رکھتے ہیں لیکن بھارت باز نا آیا تو ہم مسلمان ہیں تلوار اور گھوڑا ہمارا شیوہ ہے بزور بازو آذادی کی جد وجہد شروع کر یں گے۔

close