وزیر جنگلات چوہدری محمد اکمل سرگالہ کا جہلم ویلی کا دو روزہ دورہ، مہتمم جنگلات نے جاری منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی

مظفرآباد (پی آئی ڈی) وزیر جنگلات چوہدری محمد اکمل سرگالہ کا دو روزہ جہلم ویلی کے دورے کےدوران محکمہ جنگلات کے مختلف منصوبوں کا معائنہ۔ پلہوتر فاریسٹ نرسری اور پرائیوٹ نرسری میں پودا لگایا اور نرسری کا معائنہ کیا۔ مہتمم جنگلات امتیاز اعوان نے جاری منصوبوں اور نرسری کے حوالے سے وزیر جنگلات کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر ناظم اعلی جنگلات ترقیاب سید گل حسن شاہ،ناظم جنگلات غلام مجتبیٰ مغل، ناظم جنگلات محمد شہباز احمد، مہتمم جنگلات مظہرنقوی،امتیاز اعوان و دیگر موجود تھے۔

وزیر جنگلات نے محکمانہ کارکردگی کو سہراتے ہو کہا کہ محکمہ جنگلات کے تعاون سے رواں سال زیادہ سے زیادہ شجرکاری کرکے اس علاقے کو سرسبزو شاداب بنائیں گے۔ٹین بلین ٹری منصوبے کو کامیاب بنانے کے لیے کمیونٹی کا اشتراک بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی بلین ٹری سونامی منصوبہ میں تمام شعبہ ہائے زندگی کے افراد کو شامل کریں گے تاکہ اس کی کامیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔اس منصوبے پر ابھی تک جو کام ہوا ہے وہ پاکستان کے دیگر صوبوں سے کافی زیادہ ہے۔اس میں مذید بہتری لائیں گے۔

اس منصوبہ کو کامیاب بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کا رلارہے ہیں۔ اب وقت کی ضرورت ہے کہ شجرکاری کیساتھ ساتھ شجرپروری کے حوالے سے عوام میں شعور بیدار کیا جائے۔ اس سلسلہ میں عوام میں جنگلات کے تحفظ کے حوالے سے شعور بیدار کریں۔ اس سے آنیوالی نسلوں کو فائدہ پہنچے گا۔انہوں نے کہا کہ رواں سیزن اس منصوبہ کے تحت شجرکاری کے اہداف بروقت حاصل کیے جائیں گے جس میں مقامی افراد کی بھرپور شمولیت کویقینی بنایا جائے۔دورہ کے دوران وزیر جنگلات نے گڑی دوپٹہ سیڈ سنٹر کا دورہ کیا۔مینجر سیڈ سنٹر فوزیا نے وزیر جنگلات کو بریفنگ دی۔۔۔۔

close