بلدیاتی حلقہ بندی کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے، فیصلے کے بعد ہی الیکشن کمیشن مزید کارروائی عمل میں لائے گا، وضاحت کر دی گئی

مظفرآباد (پی آئی ڈی) ترجمان آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق حکومت کی جانب سے آزادکشمیر بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالہ سے سوشل، الیکٹرانک میڈیا پر یہ خبریں شائع ہو رہی ہیں کہ بلدیاتی انتخابات مئی 2021میں منعقد کیے جائیں گے۔

اس سلسلہ میں وضاحت کی جاتی ہے کہ آزادجموں وکشمیر الیکشنز ایکٹ 2020کی دفعہ 125-Aکی ذیلی دفعہ (3) کے تحت بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کی تاریخ کے اعلان کا اختیار حکومت سے مشاورت کے بعد الیکشن کمیشن کو حاصل ہے جبکہ ابھی بلدیاتی حلقہ بندی کا معاملہ معزز عدالت عظمیٰ میں زیر سماعت ہے اور معزز عدالت کی جانب سے بلدیاتی حلقہ بندی کے مقدمہ کا فیصلہ صادر ہونے کے بعد ہی الیکشن کمیشن مطابق فیصلہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے سلسلہ میں مزید کارروائی عمل میں لائے گا۔۔۔۔

close