سردار عتیق احمد خان کے آزاد کشمیر کے طوفانی دورے، بڑے سیاسی برج الٹانے میں مصروف، کارکنوں میں جوش و خروش بڑھنے لگا

مظفرآباد / دھیر کوٹ (پی این آئی) قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کے آزاد کشمیر کے طوفانی دورے، بڑے بڑے سیاسی برج الٹانے میں مصروف، کارکنوں میں جوش و خروش بڑھنے لگا، دھیر کوٹ آبائی حلقہ کے ساتھ آزاد کشمیر کے دیگر اضلاع میں مسلم کانفرنس کا گراف تیزی سے بلند ہونے لگا، متعدد جگہوں پر الیکشن آفسسز کا افتتاح،جمعہ کے روز مظفرآباد کے حلقہ لچھراٹ دو سے نامزد امیدوار چوہدری آصف یعقوب کی قیادت میں ایک وفد نے ملاقات کی، اس موقع پر پیپلزپارٹی حلقہ لچھراٹ سے تعلق رکھنے والے چوہدری نیک عالم،چوہدری یوسف، اقبال اعوان ودیگر نے مسلم کانفرنس میں شمولیت کا اعلان کیا، دھیر کوٹ سنگڑھ بٹھارہ سے دیگر جماعتوں سے دستبردار ہو کر مسلم کانفرنس میں شمولیت اختیار کرنے والوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم کانفرنس عوام کا اعتماد دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ آزاد کشمیر کے عوا م جان چکے ہیں کہ ریاستی حقوق کی محافظ صرف مسلم کانفرنس ہی ہے، مسلم کانفرنس کے دور اقتدار میں تعمیر وترقی کا موازانہ کیا جائے تو تعمیر و ترقی کے دعوئے کرنے والوں کو خود آٹے دال کا بھاؤ خود پتا چل جائے گا، مسلم کانفرنس انتخابات میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی، پاکستان کو تباہ حال کرکے ملک سے بھاگنے والوں کا راستہ روکنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں، میشاق جمہوریت کے نام پر قوم کو بے وقوف بنانے والے آزاد کشمیر میں درپردہ ایک دوسرے کی مدد کررہے ہیں، انہیں دورنگی چھوڑ کر ایک ہی جماعت بنا لینی چاہیے، انہوں نے کہا کہ راجہ فاروق حیدر خان نے پانچ سال راؤنڈ کی پالیسی کو ترجیح دی، عوامی مسائل صرف تقریروں تک محدود رہے، راؤنڈ والوں نے مودی کو گھر بلا کر کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کی، اب یہی لوگ کشمیر کے چمپئین بن رہے ہیں فاروق حیدر خان بتائیں کہ وہ کونسا سرکاری راز ہے جو بتانا چاہتے ہیں، آزاد کشمیر کے انتخابات صرف اسمبلی بنانے کے لئے نہیں، انتخابات ایک عظیم مقصد کے لئے ہیں کشمیر کے مسئلے کے حل میں ان انتخابات کا اہم کردار ہوگا، یہاں بننے والی حکومت پوری ریاست کی نمائندگی و ترجمانی کرتی ہے، انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان جرات کے ساتھ کشمیر کے معاملے پر ایک ٹھوس موقف پر قائم ہیں، ہندوستان اپنی خفت مفانے کے لئے کشمیری سیاست دانوں کے ساتھ فوٹو سیشن کررہا ہے، مگر ہندوستان کو اس عمل اور مقصد میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا، انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام نے جن مقاصد کی تکمیل کے لئے جدوجہد کی ہے مسلم کانفرنس اپنی مقاصد کو آگے بڑھا رہی ہے۔اس سے قبل وہ سنگڑھ بٹھارہ پہنچے تو ان کا تاریخی استقبال کیا گیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، جئے مرشد جئے عتیق، کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے فضاء گونج اٹھی، اس موقع پر انھوں نے کہا کہ سنگڑھ بٹھارہ شہیدوں، غازیوں کی سر زمین ہے ہمیشہ نظریاتی طور پر مسلم کانفرنس کے ساتھ وابستہ رہے، مسلم کانفرنس صرف ایک سیاسی جماعت نہیں بلکہ ریاست جموں وکشمیر کی تاریخ کی حامل جماعت ہے، انھوں نے کہا کہ کارکن متحد و منظم رہتے ہوئے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کو اپنی اولین ترجیح میں رکھیں تاکہ الیکشن مہم کے دوران کسی جگہ کوئی انتشار یا بدنظمی نہ پھیلے، اس موقع پر یونین کونسل چمیاٹی کے صدر شوکت افضل عباسی، سنگڑ سے نیاز عباسی سمیت درجنوں کارکنوں نے خطاب کیا اور حلقہ سے مسلم کانفرنس کو شاندار فتح دلوانے کے لئے عزم کا اظہار کیا۔اس موقع پر انھوں نے الیکشن آفس کا بھی افتتاح کیا، ہفتہ کے روز نیلہ بٹ ساجد عباسی کی وفات پر انکے بھائی اعجاز عباسی ودیگر عزیز اقارب سے اظہار تعزیت و فاتحہ خوانی کی، اس کے بعد نیلہ بٹ میں الیکشن آفس کا افتتاح کیا، جبکہ نیلہ بٹ دورہ کے دوران دیگر جماعتوں سے مسلم کانفرنس میں شامل ہونے والوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے بھی خطاب کیا اور نئے شامل ہونے والوں کو ہار پہناکر مبارکباد دی۔۔۔۔

close