پی ٹی آئی مذاکرات نہیں کیا چاہتی ہے؟ لیگی سینیٹر عرفان صدیقی نے بتا دیا

اسلام آباد(پی این آئی)مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہےکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مذاکرات نہیں مقدمات سے نجات چاہتے ہیں، پی ٹی آئی والے نجات دہندہ کی تلاش میں ہیں، ہم مذاکرت کرسکتے ہیں نجات نہیں دلاسکتے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ یہ ایوان میں کی گئی ان کی مذاکرات کی پیشکش کو نہیں سمجھ سکےکہ یہ کیا ہے، دو دن میں پی ٹی آئی کے پانچ مختلف مؤقف سامنے آئے ہیں، ایک فوج سے تو دوسرا سیاستدانوں سے مذاکرات کا کہتا ہے، تیسرا کہتا ہے ن لیگ، پی پی یا ایم کیو ایم سے بات نہیں ہوگی، یہ مذاکرات نہیں صرف مقدمات سے نجات چاہتے ہیں۔عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ ہم سیاسی اور معاشی امور سمیت ایوان کے معاملات پر بات کرنا چاہتے ہیں، حکومت بہترین چل رہی ہے اور ان کے بغیر بھی چلےگی۔رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ حکومت بہترین چل رہی ہے اور ان کے بغیر بھی بہترین چلے گی۔

close