سونامی حلقہ کوٹلہ میں داخل، سینکڑوں افراد بیرسٹر سلطان محمود سے مل کر پی ٹی آئی میں شامل

اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی کا سونامی کوٹلہ میں داخل۔ حلقہ کوٹلہ مظفر آباد سے سابق امیدوار اسمبلی چوہدری عرفان اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر میں شامل ہو گئے۔ اس بات کا اعلان انھوں نے آج یہاں پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے مرکزی سیکریٹیریٹ گلبرگ اسلام آبادمیں آزادکشمیرکے سابق وزیراعظم آزاد کشمیروپی ٹی آئی آزاد جموں وکشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی موجودگی میں منعقدہ ایک تقریب میں کیا۔اس موقع پرسابق امیدوار اسمبلی چوہدری عرفان کے ہمراہ پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں قاری مطیع الرحمن، یوسف، فضل کریم، نذیر احمد، غلام مصطفی، رفاقت، شفیق اور دیگر شامل تھے۔جبکہ اس موقع پرپی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیرکے سابق مرکزی سیکریٹری اطلاعات سردار امتیاز خان، سابق مشیر سردار تبارک، یونس میر، انصر ابدالی،سابق مشیر چوہدری اخلاق،راجہ مدد، امتیاز اعوان اور دیگر بھی شامل تھے۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آزادکشمیرکے سابق وزیراعظم آزاد کشمیروپی ٹی آئی آزاد جموں وکشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ آئے روز بڑی تعداد میں لوگوں کی پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر میں شمولیت اس بات کی غمازی کر رہی ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام اب تبدیلی چاہتے ہیں اورآزاد کشمیر میں وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کو آگے بڑھانے کے لئے پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کو اقتدار میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر اقتدار میں آکر عوام کو انکے حقوق دلوانے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔ہم حکومت میں آنے کے تین ماہ کے اندر اندر بلدیاتی انتخابات کرائیں گے تاکہ اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کیا جائے اور عوامی مسائل بنیادی سطح سے حل ہونے میں مدد ملے۔انھوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے وفاق کے تمام پروجیکٹس جن میں قومی ہیلتھ کارڈ آزاد کشمیر کے ہر شہری کو دے دیا گیا ہے جبکہ اسی طرح احساس پروگرام، نیا پاکستان اسکیم اورعوامی فلاح و بہبود کے دیگرتمام پروجیکٹس بھی آزادکشمیر کے عوام کے لئے دئیے ہیں۔پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر اقتدار میں آکر آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی کے لئے بڑے منصوبے شروع کرے گی جس سے بے روزگاری پر قابو پانے کے علاوہ لوگوں کا معیار زندگی بلند ہونے میں بھی مدد ملے گی۔۔۔۔۔

close