آزاد کشمیر الیکشن 21، کلا کوٹھا میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے اعزاز میں افطار ڈنر

میرپور (پی این آئی) ماسٹر منیر ناز کی طرف سے کلا کوٹھا میں آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا کلا کوٹھا آمد پر عوام کی طرف سے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا استقبال کیا گیا افطار ڈنر سے آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے علاوہ پی ٹی آئی کشمیر سٹی میرپور کے صدر چوہدری محمد منشا اور ماسٹر منیر نازنے بھی خطاب کیا۔ماسٹر منیر ناز نے کلاہ کوٹھا میں لنک روڈ کی پختگی اور دو حفاظتی بند کی تعمیر پر اہلیان علاقہ کی طرف سے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا شکریہ ادا کیا گیا پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے افطار ڈنر کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ایک طرف کشمیر ایشو کو بین الاقوامی سطح پر جارحانہ انداز میں اجاگر کرکے کشمیریوں کے حقیقی سفیر ہونے کا حق ادا کر رہے ہیں تو دوسری طرف عمران خان آزاد کشمیر کی عوام کی تعمیر و اور خوشحالی میں بھی گہری دلچسپی رکھتے ہیں اسی وجہ سے وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر بھر میں بلا تخصیص ہر شخص کو صحت کارڈ فراہم کیا ہے جس سے ایک شخص دس لاکھ تک مفت علاج کروا سکتا ہے صحت کارڑ کی فراہمی وزیراعظم عمران خان کی حکومت کا تاریخی کارنامہ ہے جس پر ہم وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ہمارے سیاسی مخالفین کو اس بات کا اندازہ ہو چکا ہے کہ چند ماہ میں آزاد کشمیر کے اندر پاکستان تحریک انصاف کے اقتدار کا سورج طلوع ہونے والا ہے اسی وجہ سے سب نے آپس میں گٹھ جوڑ کر لیا ہے میرے سیاسی مخالف مجھے میرپور میں انگیج کرنا چاہتے ہیں تاکہ میں آزاد کشمیر کے دیگر حلقوں میں انتخابی مہم نہ چلا سکوں۔اس لیے میں پی ٹی آئی کشمیر کے کارکنان کو آج سے انتخابی مہم کو شروع کرنی کی ہدایت کرتا ہوں آپ گھر گھر عمران خان کا پیغام پہنچا کر عوام میں عمران خان کے نظریات و افکار کا پرچار کریں ماسٹر منیر ناز کا کلا کوٹھا میں شاندار افطار ڈنر کا اہتمام کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں ماسٹر منیر ناز ریٹائرمنٹ کے بعد اب سیاسی میدان میں متحرک ہو چکے ہیں ان کے تجربہ سے ہم بھرپور استفادہ حاصل کریں گے کلا کوٹھا میں لنک روڈ اور حفاظتی بند مکمل ہو چکے ہیں ان شائاللہ یہاں کی عوام کو درپیش باقی مسائل بھی حل کریں گے۔۔۔۔۔

close