آزاد کشمیر الیکشن 21، مسلم کانفرنس کے پارلیمانی بورڈ کے پاس ٹکٹ کے حصول کیلئے درخواستیں جمع کرانے کا سلسلہ جاری

اسلام آباد (پی این آئی) آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے آئندہ عام انتخابات 2021 کے سلسلہ میں مسلم کانفرنس کے پارلیمانی بورڈ کے پاس ٹکٹ کے حصول کیلئے درخواستیں جمع کروانے کا سلسلہ جاری، ٹکٹ کے لئے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے مہاجرین حلقوں سمیت 45 حلقوں سے بڑی تعداد میں ٹکٹ حاصل کرنے کے لئے امیدواروں کا پارلیمانی بورڈ کے پاس درخواستیں جمع کروانے کا سلسلہ بدستور جاری، گزشتہ روز آزاد کشمیر قانون

ساز اسمبلی کے ممبر سردار صغیر خان چغتائی، مسلم کانفرنس کی سیکرٹری جنرل محترمہ مہرالنساء نے پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین راجہ محمد یاسین کے پاس درخواستیں جمع کروائیں، اس موقع خواتین رہنماؤں سمیت کارکنوں کی ایک بڑی تعداد اپنے امیدواروں کے ہمراہ موجود تھی۔ اس موقع دونوں رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم کانفرنس ریاست کی سواد اعظم جماعت ہے، مسلم کانفرنس نے ہمیشہ ریاستی تشخص کا خیال رکھا، تحریک آزادی کشمیر میں مسلم کانفرنس کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، مسلم کانفرنس آمدہ عام انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرنے کیلئے تیار ہے، مسلم کانفرنس کے کارکن جماعت کی کامیابی کے لئے دن رات کوشاں ہیں، آمدہ الیکشن میں کارکن بھرپور کامیابی کیلئے اپنے قائدین کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چل رہے ہیں، آمدہ الیکشن میں سپریم ہیڈسالار جمہوریت سردارسکندر حیات خان اور قائد مسلم کانفرنس کی قیادت میں بھرپور کامیابی حاصل کریگی۔۔۔۔۔

close