آزاد کشمیر الیکشن، مسلم کانفرنس پارلیمانی بورڈ کی طرف سے جنرل الیکشن 2021 کے لیے درخواستیں طلب

راولپنڈی (پی این آئی) مسلم کانفرنس نے آزادکشمیر کے آمدہ انتخابات کے لیے پارٹی اُمیدواروں سے 12 اپریل سے 30 اپریل تک درخواستیں طلب کی ہیں۔ مسلم کانفرنس پوری قوت سے الیکشن میں حصہ لے کر سرپرائز دے گی۔ آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے چیئرمین پارلیمانی بورڈٖ راجہ محمد ےٰسین خان نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات کیلئے پارٹی امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ صدر مسلم کانفرنس یوتھ ونگ

و سیکرٹری پارلیمانی بورڈ سردار عبدالواجد بن عارف ایڈووکیٹ کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق پہلے سے جاری شدہ شیڈول میں ترمیم کرتے ہوئے اُمیدواروں سے درخواستیں 9اپریل سے 15اپریل کے بجائے اب 12 اپریل سے 30 اپریل تک جماعت کے مرکزی سیکرٹریٹ میں وصول کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام امیدواران پارٹی سیکرٹریٹ سے درخواست فارم حاصل کر کے مبلغ 30 ہزار فیس کے ساتھ جو کہ پارٹی کے نام پر پے آڈر / چیک یا کیش کی شکل میں ہو گی کے ساتھ اس مقررہ مدت کے درمیان اپنی درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین اور سابق وزیر حکومت راجہ محمد ےٰسین خان نے کہا کہ آزادکشمیر اور مہاجرین کے جن حلقہ جات سے ٹکٹ جاری ہو چکے ہیں وہاں سے درخواستیں وصولی نہیں کی جائیں گی۔انھوں نے مزید کہا کہ مسلم کانفرنس عام انتخابات میں پوری قوت سے حصہ لے گی۔ مسلم کانفرنس کے خلاف سازشیں کرنے والے اپنے اندر خود شکست و ریخت کے عمل میں داخل ہو چکے ہیں اور رہی سہی کسر عام انتخابات میں نکل جائے گی۔انھوں نے کشمیری عوام سے پیل کی ہے کہ وہ جنرل الیکشن میں اپنے ووٹ کی طاقت سے فیصلہ کن کردار ادا کریں۔مسلم کانفرنس ریاست کی طاقت ور ترین جماعت ہے ہمارے بغیر آزادکشمیر میں کوئی بھی حکومت نہیں بنا سکتا۔۔۔۔

close