سردار تنویر الیاس کے خلاف پریس کانفرنس کرنے والے تین پی ٹی آئی رہنماؤں کو شو کاز جاری

اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء و وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی سردار تنویر الیاس خان کے خلاف پریس کانفرنس کرنے والے حلقہ وسطی باغ سے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کرنل ضمیر، راجہ خورشید۔ ہارون ایڈووکیٹ۔ مسعود ایڈووکیٹ اور دیگر کو پارٹی کی ڈسپلنری کمیٹی کے سربراہ نے

شوکاز نوٹس جاری کردیا، پی ٹی آئی رہنماؤں سے پریس کانفرنس پر تین دنوں میں جواب طلب کرلیا گیا۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کے اندرونی معاملات کو عوام میں زیر بحث نہیں لایا جا سکتا۔ آپ اس حوالے سے ڈسپلن ی خلاف ورزی کے مرتکب ہو ئے ہیں۔۔۔۔مسلم کانفرنس پنجاب کے صدر و امیدوار اسمبلی گجرانوالہ وحید الحق ہاشمی ایڈووکیٹ کی سردار عتیق احمد خان سے ملاقاتراولپنڈی (پی این آئی) سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان سے مسلم کانفرنس پنجاب کے صدر و امیدوار اسمبلی گجرانوالہ وحید الحق ہاشمی ایڈووکیٹ نے ملاقا ت کی، ملاقات میں موجودہ سیاسی و ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا، اس موقع پر سردار عتیق احمد خان نے ان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مسلم کانفرنس ریاست جموں وکشمیر کے عوام کی نظریاتی نمائندہ جماعت ہے، مرکزی پارٹیوں نے باہر سے مختلف سیاسی جماعتوں کو لاکر مسلم کانفرنس کو ختم او ر بنیادیں کھوکھلا کرنے کی کوشش کی، مسلم کانفرنس کو مٹانے والے خود مٹ گئے، مسلم کانفرنس دن بدن ریاستی عوام کی آواز بن رہی ہے، مسلم کانفرنس کبھی اقتدار کے پیچھے نہیں بھاگی،آزاد کشمیر کے لوگوں اور مسلم کانفرنس کے کارکنوں نے یہ ثابت کردیا ہیکہ وہ رئیس الاحرار چوہدری غلام عباس، مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان تک ان کے افکار و نظریات پر عمل پیرا ہیں، مسلح افواج ہماری سرحدوں

کی محافظ ہے، ایوانوں میں بیٹھ کر ان کے خلاف باتیں کرنے والے یہ سوچ لیں کہ ان کے بچوں، مرد، خواتین کی عزت،جان و مال کی محافظ افوا ج پاکستان ہی ہے، گلگت بلتستان و آزاد کشمیر پاکستان کا دفاعی حصار ہے یہ لوگ ہمیشہ قربانیاں دیتے آئے ہیں انھیں فوج کی قدر معلوم ہے، افواج پاکستان نے ملک پاکستان سے دہشت گردی، جغرافیائی، نظریاتی سرحدوں کی حفاظت، بین الاقوامی مشن میں خدمات، چاروں صوبوں کو یکجا کرنا اور کشمیریوں کی امید فوج ہے، انہوں نے کہا دنیا مسئلہ افواج پاکستان پر فخر کرتے ہیں فوج کے خلاف بات ہوگی وہاں مسلم کانفرنس کی لیڈر شپ سے لیکر کارکن تک مذمت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس پوری قوت ساتھ آزاد کشمیر میں انتخابات میں حصہ لے گی، کارکن الیکشن کی تیاریاں کریں، مقیم پاکستان مہاجرین بھی مسلم کانفرنس کی جیت کے لئے اپنے اپنے حلقوں میں انتخابی مہم میں تیزی لائیں اور کامیابی کے لئے بھرپور محنت کریں۔ملاقات میں وحید الحق کے علاوہ جاوید سلہریا، محمد آصف و دیگر بھی شامل تھے، اس موقع پر وفد نے سردار عتیق احمد خان کو پنجاب کے دورہ کی دعوت دی۔۔۔۔۔

close