سوموار سے ہفتے تک موسم کیسا رہے گا؟ کہاں کہاں بادل برسیں گے اور کہاں برفباری ہو گی؟ محکمہ موسمیات کی ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی

اسلام آباد (پی این آئی)مغربی ہوائوں کا سلسلہ ملک کے مغربی علاقوں پر اثر انداز ہو رہا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بروز سوموار کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش کی توقع ہے۔جبکہ بروز منگل کو

ملک کے زیادہ ترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق بروز بدھ کو ملک کے زیادہ ترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔تاہم جمعرات کے روز ملک کے زیادہ ترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بروز جمعہ ملک کے زیادہ ترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔جبکہ ہفتے کے روز ملک کے زیادہ ترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم شام / رات کے دوران بلوچستان اور خیبر پختونخوامیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

close