مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے الحاق پاکستان کنونشن کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل

مظفرآباد(پی این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے زیراہتمام الحاق پاکستان کنونشن کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل،یوتھ ونگ کے چیئرمین سردارعثمان علی خان اور مسلم کانفرنس ڈویژن کے صدر میر عتیق الرحمان،ضلع مظفرآباد کے صدر راجہ ثاقب مجید نے کنونشن کے حوالے سے گزشتہ روز

حلقہ کوٹلہ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیاگیا۔ پٹہکہ سے لے کر بھیڑی تک یوتھ ونگ کے چیئرمین کا جگہ جگہ استقبال، چیئرمین یوتھ ونگ نے جلسہ کی جگہ کامعائنہ کیا۔کارکنوں سے ملاقاتیں کیں۔ یوتھ کے نوجوانوں نے یوتھ کے چیئرمین کا شاندار استقبال کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ راجہ بشیر خان،میر ولایت، میرخورشید انجم،رستم مغل، چوہدری یوسف،میر اسد،راجہ محسن مجید، سید یاسر گیلانی، باسط اعوان، میر ہارون،چوہدری نذیر،میر نعیم، حسیب مغل،میرراشد،راجہ احسان،شفیق میر،صفدر منہاس،شفاعت مغل، تنویر مغل،فیصل منہاس اور دیگر ہمراہ تھے۔ کوٹلہ میں یکم نومبر کو میدان سج رہا ہے۔ قائدمسلم کانفرنس سردارعتیق احمدخان اور صدر مسلم کانفرنس اور دیگر مہمانوں کو مظفرآباد سے ایک جلوس کی شکل میں بھیڑی لے جایاجائے گا جہاں وہ الحاق پاکستان کنونشن سے خطاب کریں گے۔ کنونشن کی تیاریاں سردی کے باوجود کارکن جوش وخروش سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ مظفرآباد سے لے کر بھیڑی تک بڑے بڑ ے بینرز اور پینافلیکس سے سجادیاگیا ہے۔ یہ کوٹلہ میں مسلم کانفرنس کا شاندار پاور شو ہوگا۔سردسارعثمان علی خان ،میر عتیق الرحمان اور ثاقب مجید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم کانفرنس شہیدوں اور غازیوں کا قافلہ اور تحریک آزادی کی بانی جماعت ہے اور یہ کشمیریوں کے تشخص اور پاکستان کے ساتھ الحاق کی داعی ہے۔اس جماعت نے آزادکشمیر میں ادارے قائم کیے اور ایک تاریخی روایات کا آغاز کیا۔ مسلم کانفرنس قائداعظم،چوہدری غلام عباس اور مجاہد اول کے افکار کے علمبردار اور آزادکشمیر کے عوام کی عزت ونفس کی امین ہے۔ مسلم کانفرنس نے کشمیری عوام کی آزادی،عزت وقار پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔میں یوتھ ونگ کے تمام کارکنوں کو مبارکباد دیتا ہوں جوکوٹلہ میں کنونشن کو کامیاب کرنے کے لیے دن رات محنت کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم کانفرنس یوتھ ونگ نے نیلم اور دیگر مقامات پر شاندار کنونشن منعقد کیے جس کے بعدمسلم کانفرنسی کارکنوں کی فرمائش پر تمام اضلاع اور حلقوں میں کنونشن کاانعقاد کیاجارہا ہے یوتھ ونگ کنونشن کا مقصد الیکشن مہم نہیں بلکہ چوہدری غلام عباس،مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان کے نعرہ کشمیر بنے گا پاکستان،نظریہ الحاق پاکستان کا نئی نسل کی نظریاتی اور فکری آبیاری کرنا ہے۔ جس کاآغاز کردیا ہے اس سفر کاآغاز ہم نے نیلم سے شروع کیا ہے اس تسلسل کو جاری رکھے ہوئے آزادکشمیر بھر سمیت پاکستان میں بسنے والے نوجوانوں کو ہم نظریہ الحاق پاکستان،کشمیر بنے گاپاکستان کا نعرہ گھر گھر پہنچائیں گے اور وہ وقت دور نہیں جب کشمیر ہوکر پاکستان کاحصہ بنے گا۔انہوں نے تمام مسلم کانفرنسی کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کنونشن کی تیاریوں کو حتمی شکل دیں۔ یکم نومبر کوٹلہ بھیڑی کی سرزمین پر عظیم الشان الحاق پاکستان کنونشن منعقد کیاجارہا ہے جس میں تمام مسلم کانفرنسی کارکنان اپنی شرکت کو یقینی بنائیں اور قائدمسلم کانفرنس سردارعتیق احمدخان،صدر مسلم کانفرنس مرزا محمدشفیق جرال ایڈووکیٹ اور دیگرعہدیداراوں کا کوٹلہ کی سرزمین پر شاندار ا ستقبال کیاجائے گا۔انہوں نے حلقہ کوٹلہ کے تمام کارکنوں کاشکریہ ادا کیا کہ جو پچھلے دو ہفتوں سے میرے ساتھ اپنے ذاتی خرچ پر کنونشن کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔کوٹلہ کے عوام نے ہمیشہ میراساتھ دیا ہے میں ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتاہوں اور تمام کارکنوں سے اپیل کرتاہوں کہ وہ یکم نومبر بروز اتوار جلسہ میں شرکت کو یقینی بنائیں۔دریں اثناء سردار عثمان علی خان نے ڈگری کالج گراؤنڈ کا معائنہ کیاجہاں جلسہ منعقد ہوگا۔ اس کے بعد واپسی پر پٹہکہ کے مقام پر باسط اعوان کی طرف سے دیے گئے عشائیہ میں شرکت کی۔۔۔۔

close