عید میلاد النبی ﷺ ، وانا کے ہیڈکوارٹر ہسپتال میں قرآن خوانی اور لنگر کا اہتمام

وانا (پی این آئی) حکومت خیبرپختونخوا کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر وانا امیر نواز نے جشن عید ملادالنبی کی مناسبت سے جنوبی وزیرستان وانا کے ہیڈکوارٹر ہسپتال میں قرآن خوانی اور لنگر کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر وانا امیر نواز نے پوری قوم کو عید میلادالنبی کی مبارکباد پیش کی، اور کہا کہ آج ہم اپنے

پیارے نبی ﷺ کا یوم پیدائش منا رہے ہیں اور ہم اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ محبت اور خاکساری کو سمجھ کر اس کی روح کے مطابق اس پر عمل کریں۔ اسسٹنٹ کمشنر وانا امیر نواز نے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو پیارے نبی حضرت محمد مصطفی ﷺ کی تعلیمات کے مطابق زندگی بسر کرنے کی توفیق عطا فرمائے، انہوں نے مزید کہا کہ آج کا دن انسانیت کا درس دیتا ہے اور ایک عہد کرنا ہے کہ پیارے نبی کی نقش قدم پر چل کر یتیموں، بیواؤں اور مساکینوں کی تکالیف کو نہ صرف محسوس کرنا ہے بلکہ اس کے لیے عملی اقدامات کرنے ہوں گے۔ اسسٹنٹ کمشنر وانا امیر نواز نے مزید کہا کہ محفل میلاد النبی کا یہ تقریب چیف سیکرٹری ڈاکٹر نیاز کاظم، کمشنر ڈی آئی خان ڈویژن یخیی اخونزادہ اور ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان خالد اقبال کی ہدایات پر منعقد کیا گیا ہے۔ مجلس میلاد النبی سے مولوی فیروز خان نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے حالات و کمالات اور فضائل معجزات کو بیان کرنے کا نام عید میلاد النبی ہے، رسول کریم ﷺ سے محبت کا تقاضا ہے کہ مسلمان متحد ہو کر امن و آشتی کا درس دیں، آپ ﷺ نے امن و محبت، بھائی چارگی اور احترام انسانیت کا درس دیا اور یہ پیغام رہتی دنیا تک قائم رہے گا اور عصر حاضر میں نبی کریم ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنا راہ نجات ہے۔ اس موقع پر طالب علموں نے نعت شریف بھی پیش کئے گئے، اور آخر میں ہسپتال کے پناہ گاہ میں لوگوں کو کھانا بھی کھلایا گیا۔۔۔۔

close