پیپلز پارٹی کے کامیاب شو آف پاور نے عوامی رابطہ مہم کے آغاز پر ہی مخالفین کی نیندیں حرام کر دی ہیں، چکسواری میں چوہدری لطیف اکبر کا خطاب

چکسواری (پی این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر لطیف اکبر نے کہا ہے کہ سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے فیصلوں کی روشنی میں آج پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن اور کامیاب شو آف پاور نے عوام رابطہ مہم کا آغاز پر ہی مخالفین کی نیندیں حرام کر کے رکھ دی ہیں بالخصوص حلقہ چکسواری سے سابق امیدوار

اور پی ٹی آئی کے رہنما چوہدری عبدالرحمن ایڈووکیٹ اور ان کے سینکڑوں ساتھیوں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت سے آزادکشمیر کی مستقبل کی سیاست کا رُخ متعین کردیا ہے وہ اتوار کے روز یہاں یوم دفاع کے موقع پر ایک بڑے جلسہ عام سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے جسکی صدارت پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صدر نبیلہ ایوب ایڈووکیٹ نے کی ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوے چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ وفاقی حکومت تقسیم کشمیر کے فارمولے پر عمل پیرا ہے۔اور کشمیریوں سے غداری کر رہی ہے مشرف نے بھارت کو کنٹرول لائن پر باڑ لگانے کا موقع دیا کشمیری قوم کسی علاقے کے لئے نہیں بلکہ حق خود ارادیت کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں۔نقشوں ترانوں سے کشمیر آزاد نہیں ہوگا ہمارا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے جس کی قیادت نے اصولوں پر سمجھوتا کرنے کی بجائے جان قربان کی شہید ذوالفقار علی بھٹو بھی میاں نواز شریف کی طرح بیرون ملک جا سکتے تھے مگر اصولوں پر ڈٹے رہے اور سولی پر چڑھ گئے ۔انہوں نے کہا ہے کہ رٹھوعہ چک ہریام پل کی عدم تکمیل متاثرین منگلا ڈیم سے نا انصافی ہے ہے پاکستان میں کالا باغ ڈیم نہیں بننے دیا جارہا جبکہ ضلع میرپور کے عوام نے پاکستان کے لئے دو مرتبہ قربانیاں دیں اپنے آباؤاجداد کی قبروں کو نذر آ ب کیا ۔متاثرین منگلا ڈیم کے معاوضہ جات اور آبادکاری سمیت دیگر مسائل حل کیے جائیں لطیف اکبر نے کہا ہے کہ چوہدری عبدالمجید کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا سیاسی بصیرت اور کامیاب سیاسی حکمت عملی کے باعث چودھری عبدالمجید نے سلطان محمود چوہدری کو سیاست سے آؤٹ کیا اور وہ سیاسی مسافر بن کر رہ گئے ہیں پی ٹی آئی کا الیکشن 2021 میں بھی حشر گذشتہ عام انتخابات سے مختلف نہیں ہو گا کشمیری عوام سلیکٹیڈ حکومت پاکستان سے مایوس ہیں چوہدری عبدالرحمن ایڈوکیٹ کی پیپلزپارٹی میں بروقت شمولیت پر خراج تحسین اور مبارک باد کے مستحق ہیں چوہدری عبدالمجید نے کبھی برادری اور علاقے کی سیاست نہیں اور نہ کبھی بیساکھیوں کا سہارا اور شارٹ کٹ راستہ اختیار کیا وہ ایک نظریاتی اور عوامی سیاست کرتے ہیں۔ورکرز کنونشن سے سابق وزرائے حکومت چوہدری پرویز اشرف ،محمد مطلوب انقلابی، میاں عبدالوحید ،جاوید اقبال بڈھانوی چوہدری افسر شاہد، محترمہ شاہین کوثر ڈار، سید عزادار حسین کاظمی ،قاسم مجید ،سدرہ لطیف ایڈوکیٹ۔سابق امیدوار اسمبلی پروفیسر افضل مرزا۔سابق ایڈمنسٹریٹر چودھری مشتاق احمد، غلام رسول عوامی ، چوہدری اسرار خالق ،جوہدری وجاہت مشتاق ، قاضی محمود ، چوہدری لقمان اور دیگر نے خطاب کیا۔اس موقع پر
سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری عبدالرحمن میرے بیٹے جیسا ہے۔چوہدری عبدالرحمن کو پیپلز پارٹی میں خوش آمدید کہتا ہوں مستقبل نوجوانوں کا ہے ورکر کنونشن میں بھرپور شرکت پر حلقہ 2 کے عوام کا شکر گزار ہوں خالق آباد سے پلاک تک عوام نے ورکرز کنونشن میں بھرپور شرکت کی ۔آنے والا دور پاکستان پیپلز پارٹی کا ہے بلاول بھٹو زرداری پاکستان کے وزیراعظم ہوں گے۔۔۔۔

close