کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود میں 50 بیسز پوائنٹس کمی کر دی، جس کے بعد نئی شرح سود 10.50 فیصد ہو گئی ہے۔ معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ توقع تھی شرح سود 11 فیصد […]
سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 7 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں وطن کے بہادر سپوت نائیک یاسر خان نے جامِ شہادت نوش کیا۔ آئی ایس […]
پرانا پتنگ بازی قانون ختم کر کے نیا سخت قانون نافذ العمل کر دیا گیا ہے۔ پنجاب کابینہ نے پتنگ بازی سے متعلق نئے قانون کی باضابطہ منظوری دے دی ہے، جبکہ موٹر سائیکل سواروں کے تحفظ کے لیے خصوصی حفاظتی اقدامات کا بھی فیصلہ […]
لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے قتل پر اکسانے کے مقدمے میں پیر ظہیر الحسن شاہ کو 10 سال قید کی سزا سنا دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دورانِ ٹرائل مقدمے کے 15 گواہوں نے عدالت میں اپنے […]
پاور ڈویژن کی کوششوں سے بجلی کے سمارٹ میٹرز کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ مسابقتی عمل کو مؤثر بنانے کے نتیجے میں ڈسکوز کے سمارٹ میٹرز کی قیمتوں میں 40 فیصد تک کمی آئی ہے، جس سے ملکی سطح پر تقریباً […]
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کو ب فارم پر تاریخ پیدائش میں ترمیم کروانے کی سہولت فراہم کر دی۔ ب فارم، جسے چائلڈ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (CRC) بھی کہا جاتا ہے، پاسپورٹ حاصل کرنے، اسکول میں داخلے اور بچوں کے بین الاقوامی […]
کوئٹہ کے پولیس گرائمر اسکول میں تعلیمی نظام کی سنگین ناکامی سامنے آ گئی جہاں ساتویں، آٹھویں اور نویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے دوران کھلے عام نقل کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طلبہ بلا […]
جماعت اسلامی نے موجودہ نظام کے خلاف 21 دسمبر کو احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ 21 دسمبر سے ملک بھر میں موجودہ نظام کے خلاف تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔ لاہور میں […]
وزارتِ خزانہ نے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت جاری اصلاحات کے بارے میں وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز میں شامل اقدامات کوئی نئی شرائط نہیں ہیں۔ وزارتِ خزانہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئی […]
اسلام آباد: ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں مزید دو گواہوں کے بیانات قلمبند کر لیے گئے ہیں۔ اسلام آباد کی مقامی عدالت میں ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کی سماعت ہوئی، جس کے دوران استغاثہ کے مزید دو گواہوں کے بیانات ریکارڈ […]
اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے بعض سیاسی عناصر کی جانب سے لسانی بنیادوں پر امتیاز سے متعلق پھیلائے جانے والے گمراہ کن پروپیگنڈے کو مسترد کر دیا ہے۔ نادرا کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ […]