کروناوائرس سے نمٹنے کیلئے میئرکراچی وسیم اخترلانڈھی کارڈیک سینٹر کو قرنطینہ بنانے کا فیصلہ کرلیا

کراچی(پی این آئی): شہرقائد کے میئروسیم اختر کی ہدایت پر لانڈھی کارڈیک سینٹر کو قرنطینہ سینٹر بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی میں قائم کارڈیک سینٹر کو اب قرنطینہ سینٹر میں تبدیل کردیا جائے گا، یہ اہم فیصلہ وسیم اختر […]

کورونا وائرس کا پھیلائو،یہ وائرس آنے والے پندرہ دنوں میں مزید مشکلات کا باعث بن سکتاہے،فرانس کے وزیراعظم نے عوام کو خبردارکر دیا

پیرس(پی این آئی)کورونا وائرس دنیا بھر میں لاکھوں انسانوں کومتاثر کرچکا ہے جبکہ دنیا بھرکے کروڑوں انسان اس موذی مرض سے بچاو کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر مجبورہوچکے ہیں۔ ایک ایسے وقت میں جب دنیا اس وائرس سے جلد سے جلد چھٹکارہ چاہ رہی […]

چین سے امدادی سامان لےکر آنےوالا ایک اور جہاز پاکستان پہنچ گیا

(پی این آئی)چین سے امدادی سامان لے کر ایک اور جہاز اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گیا۔ذرائع کے مطابق چین سے 6 ٹن وزنی امدادی سامان میں 15 وینٹی لیٹر، ماسک، دوسری طبی اور حفاظتی اشیا ءشامل ہیں۔چین کے سفیر نے سامان چیئرمین این ڈی […]

کورونا وائرس کا شکار ہونے والی کینیڈین وزیراعظم کی اہلیہ نے کورونا کو شکست دیدی

ٹورنٹو (پی این آئی) کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ صوفی نے کورونا وائرس کو شکست دے دی۔ کورونا وائرس کی تصدیق کے 2 ہفتوں بعد صوفی ٹروڈو کو ڈاکٹرز نے وائرس سے کلیئر قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق کینیڈین وزیر اعظم جسٹن […]

پاکستان میں کوروناوائرس کیسز میں مسلسل اضافہ ، مریضوں کی تعداد 1500سے تجاوز کر گئی

(پی این آئی)پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1504 ہو گئی، اس موذی وائرس سے اب تک ملک بھر میں 12 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔کورونا وائرس کی پنجاب میں 557 افراد، سندھ میں469، خیبر پختون خوا میں 188، بلوچستان میں 138، گلگت […]

حمزہ شہباز نے کورونا وائرس سے بچنے کیلئے درخواست ضمانت دائر کردی

(پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے رمضان شوگر ملز اور منی لانڈرنگ کیس میں لاہور ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کردی۔لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں حمزہ شہباز کی جانب سے مؤقف اختیار […]

کورونا وائرس کے باعث بلوچستان حکومت نے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کر دیا

کوئٹہ (پی این آئی)کورونا وائرس کے باعث بلوچستان حکومت نے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق بلوچستان حکومت کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کافیصلہ کیا ہے ،ایڈیشنل چیف […]

گیس قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ، وزیر اعظم عمران خان نے عوام پر بوجھ نہ ڈالنے کا حکم دے دیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پروفاقی حکومت نے کورونا وائرس سے پیدا ملک کی موجودہ صورتحال میں گیس کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے میڈیا کو بتایا […]

برطانوی اخبار،دی گارڈین، کی تہلکہ خیز رپورٹ، کورونا سے برطانیہ میں متاثرہ 50 فیصد افراد کو مرنے سے نہیں بچایا جا سکتا، وینٹی لیٹر، محض ایک کارروائی ہے، 22 ہزار تک مر سکتے ہیں

لندن (خادم حسین شاہین) برطانیہ کے معتبراخبار “دی گارڈین” کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے مریضوں کی 50 فیصد تعدادہی صحتیابی سے ہمکنار ہو گی جبکہ بقیہ 50 فیصد کو مرنے سے نہیں بچایا جا سکتا۔اخبار کی رپورٹ کے مطابق ،،سچ یہ ہے کہ […]

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اٹلی میں کورونا وائرس نے مزید 889 زندگیاں نگل لیں

(پی این آئی)یورپی ملک اٹلی میں ہر گزرتے دن کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیاں بڑھتی جارہی ہیں اور آج بھی ایک ہی روز میں مزید 889 افراد مہلک وائرس کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے گئے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ 24 […]

معروف عالم دین علامہ ناصر مدنی نے یوٹرن لے لیا ،عوام سے اپیل کر دی

لاہور (پی این آئی) معروف عالم دین علامہ ناصر مدنی بھی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کیخلاف احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کے حامی ہو گئے ہیں اور اس حوالے سے انہوں نے نئی ویڈیو بھی جاری کر دی ہے جس میں انہوں نے اس مشکل وقت […]

close