نادرا ڈیٹا چوری کا معاملہ، افسران کو معطل کر دیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)شہریوں کا ڈیٹا چوری ہونے کے معاملے پر نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی سفارش پرکارروائی کا آغاز کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نادرا میں ایک درجن کے قریب افسران کے خلاف تادیبی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ 8 سے زائد افسران کو معطل کرکے چارج شیٹ دے دی گئی۔ترجمان نادرا نے ادارے میں جے آئی ٹی کی روشنی میں کارروائی کی تصدیق کردی ہے۔نادرا سے شہریوں کا ڈیٹا چوری اسکینڈل، 27 لاکھ پاکستانیوں کا ڈیٹا چوری ہونے کی تصدیقترجمان نے کہا کہ ادارے میں جے آئی ٹی سفارشات کی روشنی میں انضباطی کارروائی شروع کردی ہے۔ترجمان کا کہنا تھاکہ ڈیٹا پرائیویسی اور عدالتی نوعیت کی کارروائی کے باعث انفرادی نام جاری نہیں کرسکتے۔خیال رہےکہ نادرا سے شہریوں کا ڈیٹا چوری ہونے کے بڑے اسکینڈل کی تحقیقات میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے 27 لاکھ پاکستانیوں کا ڈیٹا چوری ہونے کی تصدیق کی ہے۔

close