9مئی واقعات کے مقدمات میں تمام ملزمان کو ضمانت مل گئی

راولپنڈی (پی این آئی) راولپنڈی میں درج 9 مئی واقعات کے مقدمات کے تمام ملزمان کو ضمانت مل گئی، راولپنڈی میں درج مقدمات میں اب کوئی ملزم گرفتار نہیں رہا۔

تفصیلات کے مطابق 9 مئی واقعات کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ بدھ کے روز 9 مئی واقعات کے آخری 19 ملزمان کی بھی ضمانتیں منظور کر لی گئیں جس کے بعد راولپنڈی کے 14 مقدمات میں اب کوئی ملزم گرفتار نہیں رہا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے ضمانتیں منظور کیں اور تمام ملزمان کو 50، 50 ہزار روپے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ سپریم کورٹ نے جن 5 کارکنوں کی ضمانتیں منظور کی تھیں ان پانچوں کو بھی رہائی مل گئی۔ راولپنڈی ڈویژن میں 9 مئی واقعات میں کل 549 کارکن گرفتار کیے گئے تھے اور 3 فوجی عدالتوں نے مجموعی طور پر 12 ملزمان خلاف ٹرائل مکمل کیے، 8 ملزمان راولپنڈی مقدمات اور 4 ملزمان ایبٹ آباد مقدم میں گرفتار کیے گئے۔ آج شام تمام ملزمان کی اڈیالہ جیل سے رہائی ہوگی جس کے لیے مچلکے جمع ہونے لگے ہیں۔ تمام 19 ملزمان 10 سے 12 مئی کو گرفتار ہوئے اور 10 ماہ سے جیل تھے۔

close