کراچی: جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں مزید کمی کردی گئی ہے۔
پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کے مطابق جیٹ فیول کی قیمت میں 18 روپے 21 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 269 روپے 50 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔ اس سے قبل جیٹ فیول 287 روپے 71 پیسے فی لیٹر میں فروخت ہو رہا تھا۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کا کہنا تھا کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 15 روپے 55 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 257 روپے 67 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ مٹی کا تیل اس سے قبل 273 روپے 22 پیسے فی لیٹر میں فروخت ہو رہا تھا۔
ذرائع پی ایس او نے بتایا کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت بھی 13 روپے ایک پیسہ فی لیٹر کم کردی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 207 روپے 27 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔ اس سے قبل لائٹ ڈیزل آئل 220 روپے 28 پیسے فی لیٹر میں دستیاب تھا۔
تینوں پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 28 نومبر سے کردیا گیا ہے۔






