- لاہور(ویب ڈیسک) آئرلینڈ کرکٹ ٹیم جنوری 2027 میں پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کرے گی، جس کے دوران دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق آئرلینڈ کی ٹیم 9 جنوری 2027 کو لاہور پہنچے گی، دورے کے دوران آئرلینڈ کی ٹیم پاکستان شاہینز کے خلاف بھی سیریز کھیلے گی، جو 13 سے 17 جنوری تک جاری رہے گی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز 20، 22 اور 24 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔
آئرلینڈ کے دورہ پاکستان کے دوران مجموعی طور پر 6 وائٹ بال میچز کھیلے جائیں گے، دورے کے تمام میچز لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ڈے میچز کے طور پر منعقد ہوں گے۔





