کراچی;ملک میں پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کے بعد گڈز ٹرانسپورٹ نے بھی کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا۔
صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد ملک شہزاد اعوان نے حکومت کے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان بھر میں گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 5 فیصد کمی کا اعلان کردیا۔
ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ گزشتہ 20 روز کے دوران پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 5 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے اقدام کو سراہتے ہیں۔





