شہر بھر میں 24 سے 26 نومبر تک دفعہ 144 نافذ

ضلعی انتظامیہ لاہور کی جانب سے امن و امان کی صورتحال اور ممکنہ خطرات کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 24 سے 26 نومبر تک شہر بھر میں کسی بھی قسم کے جلسے، جلوس، ریلی، احتجاج اور دھرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ عوامی مقامات، گلیوں، ہائی ویز اور کھلے مقامات پر عوامی اجتماعات پر مکمل پابندی ہوگی۔

انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے دفعہ 144 کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔