راولپنڈی-وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہاکہ میں بسوں کے انتظارکرنے والوں کیلئے شیلٹر میں پنکھے اور واٹر کولر بھی لگانا چاہتی تھی لیکن کہا گیا کہ لوگ چوری کرکے لے جاتےہیں،یہ بھی کتنی شرم کی بات ہے،بطور پاکستانی یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ اس چیز نہ صرف روکیں بلکہ اس کی حوصلہ شکنی کرنی چاہئے۔
راولپنڈی میں ہونہار سکالرشپ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہاکہ آپ کیلئے صرف گرین بسیں نہیں بنائیں،بلکہ جگہ جگہ بس شیلٹر بھی بنائے ہیں،میں چاہتی ہوں کہ لوگوں کو دھوپ یا بارش اور سردی میں کھڑا ہو کر انتظار نہ کرنا پڑے،میں نے پورے پنجاب میں ایک طرح کے بس سٹینڈ بنا دیئے ہیں،وہاں پر بنچز لگا دیئے ہیں۔






