لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں نورین نیازی اور عظمیٰ خان کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواستیں نمٹا دیں۔
عمران خان کی تین بہنوں علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین نیازی کو ستمبر میں اُس وقت حراست میں لیا گیا تھا جب پاکستان تحریک انصاف اپنے مطالبات کے حق میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کی تیاریوں میں مصروف تھی۔ تاہم نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو 12 نومبر کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا تھا جبکہ علیمہ خان اب تک جیل میں ہیں۔
علیمہ خان کو 20 ستمبر جبکہ عظمیٰ خان اور نورین نیازی کو 21 ستمبر کو پنجاب مینٹیننس آف پبلک آرڈر (ایم پی او) آرڈیننس 1960 کے تحت حراست میں لیا گیا تھا۔ ابتدائی طور پر اُن کی نظر بندی 30 دن کے لیے تھی، تاہم 7 اکتوبر کو اس میں مزید 30 دن کی توسیع کی گئی۔






