موٹروے بند کرنے کا اعلان، مظاہرین

سوات: خیبرپختونخوا میں ٹیکسوں کے خلاف مظاہرین نے 7 ستمبر سے سوات موٹروے بند کرنے کا عندیہ دے دیا۔

مالاکنڈ ڈویژن میں ٹیکسوں کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے، سوات میں مطالبات کے حق میں احتجاج کرنے والے مظاہرین نے احتجاجی تحریک کے اگلے مرحلے کا اعلان کردیا۔

مظاہرین نے کہا کہ احتجاج کے دوسرے مرحلے میں کسی قسم کے بل جمع نہیں کرائے جائیں گے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔