*پاکستان نے ورلڈ چیس اولمپیاڈ میں گولڈ میڈل جیت لیا*
پاکستان نے ورلڈ چیس اولمپیاڈ 2026 کی کیٹیگری ڈی میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے گولڈ میڈل جیت لیا۔
ازبکستان کے شہر سمرقند میں ہونے والے عالمی مقابلے میں پاکستانی ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھائی۔ پاکستان نے سیشلز، سان مارینو، کیمن آئی لینڈز اور ایل سلواڈور کو شکست دی، جبکہ مصر اور یمن کے خلاف مقابلے برابر رہے۔ کولمبیا اور جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست ہوئی۔
پاکستان اوپن ٹیم نے 12 میچ پوائنٹس اور 162 گیم پوائنٹس حاصل کیے اور 29 درجے بہتری کے ساتھ کیٹیگری ڈی میں گولڈ اپنے نام کیا۔






