*ریڈیو پاکستان حملہ کیس: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی موجودگی کی تصدیق*
پشاور پولیس نے ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں پیشرفت رپورٹ انسداد دہشتگردی عدالت میں جمع کرا دی۔
رپورٹ کے مطابق نادرا اور لاہور فرانزک لیب سے ویڈیوز کی تصدیق کے بعد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، تیمور جھگڑا، عرفان سلیم اور کامران بنگش سمیت دیگر کی موقع پر موجودگی ثابت ہوگئی۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو چالان جمع کرانے کا حکم دے دیا۔






