مکہ دفاعی معاہدہ، اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کا پہلا اجلاس جاری

استنبول میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے سے متعلق اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کا اہم اجلاس جاری ہے، جس میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے رہنما شریک ہیں۔

پاکستانی وفد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر دفاع خواجہ آصف شامل ہیں، جبکہ ترکیہ کے چیف آف اسٹاف جنرل سلچوق بائرکتار اوغلو بھی اجلاس میں موجود ہیں۔

سعودی وفد میں وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان، وزیر دفاع خالد بن سلمان اور چیف آف جنرل اسٹاف فیاض بن حامد الرویلی شریک ہیں۔

اجلاس میں مشترکہ دفاعی پیداوار کے فروغ، دفاعی ٹیکنالوجی اور باہمی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر 7 اگست کو دستخط کیے گئے تھے۔

اجلاس سے قبل ترک وزیر خارجہ یاشار گولر نے پاکستانی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ملاقات کی، جس میں ترک چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سلچوق بائرکتار اوغلو بھی شریک ہوئے۔ ملاقات میں خطے میں مشترکہ دفاعی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔