متحدہ عرب امارات میں ستمبر 2026 کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔
نئی قیمتوں کے مطابق سپر 98 پیٹرول 3.80 درہم فی لیٹر مقرر کیا گیا ہے، جو تقریباً 287 پاکستانی روپے بنتے ہیں، جبکہ اسپیشل 95 پیٹرول کی قیمت 3.69 درہم یعنی تقریباً 279 پاکستانی روپے فی لیٹر ہوگی۔
ای پلس 91 پیٹرول 3.61 درہم، یعنی تقریباً 273 پاکستانی روپے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا، جبکہ ڈیزل کی قیمت 4.30 درہم مقرر کی گئی ہے، جو تقریباً 325 پاکستانی روپے فی لیٹر بنتی ہے۔
نئی قیمتوں کے تحت پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 15 پاکستانی روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں تقریباً 38 پاکستانی روپے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔






