روس کے علاقے امور میں گیس کیمیکل پلانٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھنے کے نتیجے میں 6 چینی شہریوں سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ 9 چینی کارکن تاحال لاپتا ہیں۔
پلانٹ انتظامیہ کے مطابق گیس کیمیکل پلانٹ میں اچانک آگ لگی، جس کے نتیجے میں 7 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ حادثے میں 152 افراد کو طبی امداد فراہم کی گئی، جن میں سے 36 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمیوں کو ہسپتال پہنچانے کے لیے ہیلی کاپٹر بھی استعمال کیے گئے۔
امور کا گیس کیمیکل پلانٹ روس اور چین کی کمپنیوں کے اشتراک سے چلایا جا رہا ہے، تاہم پلانٹ نے ابھی تک باقاعدہ پیداوار شروع نہیں کی۔






