پمز اسپتال آتشزدگی، وزیراعظم کا حکام کو فوری تحقیقات کا حکم

وزیراعظم شہباز شریف نے پمز اسپتال کی نرسری میں آگ لگنے سے 15 نومولود بچوں کی اموات پر شدید دکھ کا اظہار کیا ہے اور واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کی ہدایت جاری کر دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کے ساتھ پیش آنے والا یہ سانحہ ناقابل تلافی ہے اور والدین کے دکھ میں وہ برابر کے شریک ہیں۔ وزیراعظم نے حکام کو حکم دیا کہ واقعے کے محرکات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے، ذمے داران کا تعین کیا جائے اور ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔