لزبن (آئی این پی) پرتگال کے فٹبالر کوین کاسترو 25 برس کی عمر میں میچ کے دوران اچانک گرنے کے بعد انتقال کر گئے۔
لزبن فٹبال ایسوسی ایشن کے مطابق کوین کاسترو اپنے کلب ریئل ایس سی ساڈ اور ایسٹریلا دا امادورا کے درمیان دوستانہ میچ میں شریک تھے کہ اچانک میدان میں گر پڑے اور جانبر نہ ہوسکے۔
فٹبال ایسوسی ایشن نے کوین کاسترو کی اچانک موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہلخانہ، دوستوں اور ریئل ایس سی ساڈ سے تعزیت کی۔
فٹبالر کی موت کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی۔
ریئل اسپورٹ کلب نے کوین کاسترو کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف ایک کھلاڑی نہیں بلکہ کلب کے خاندان کا حصہ تھے اور اپنے ساتھ وابستہ ہر شخص پر گہرا اثر چھوڑ گئے۔






