*سرکاری ملازمین کے ذاتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی نگرانی میں… نئے رولز 2026 نافذ*
حکومت نے سول سرونٹس کنڈکٹ رولز 2026 پر سختی سے عمل کا فیصلہ کر لیا۔ اب سرکاری افسران کے ذاتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی نئے قواعد کے دائرے میں آ گئے۔
ذرائع کے مطابق حکومت مخالف بیانیہ یا گمنام اکاؤنٹس سے اداروں کو بدنام کرنے پر کارروائی ہوگی۔ سرکاری اور نجی اکاؤنٹس کی تفصیلات کسی بھی وقت مانگی جا سکتی ہیں۔
نئے رولز کے تحت:
– سرکاری اکاؤنٹ پیشگی اجازت سے بنے گا اور صرف تصدیق شدہ معلومات نشر ہوں گی
– سرکاری کام کو ذاتی تشہیر کے لیے استعمال کرنے پر پابندی
– عہدہ چھوڑنے پر اکاؤنٹ کا کنٹرول جانشین کے حوالے کرنا لازمی
– حکومت کی پالیسی کے خلاف رائے دینے پر مکمل پابندی
– خلاف ورزی پر محکمانہ کارروائی ہوگی






