پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟اہم خبرآگئی

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا۔

 

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے دسمبر 2026 یا جنوری 2027 میں انتخابات کروانے کی تجویز دی ہے۔ الیکشن کمیشن تاریخ کے حوالے سے جلد حتمی فیصلہ کرے گا۔

 

پنجاب حکومت نے درخواست کی ہے کہ انتخابات سردیوں کی چھٹیوں میں کرائے جائیں۔ حکومت کا موقف ہے کہ سردیوں کی چھٹیوں میں اسکولوں کی عمارتیں اور اساتذہ بآسانی دستیاب ہوں گے۔