ن لیگ کو ایک اور بڑی کامیابی مل گئی

آزاد کشمیر میں دھیرکوٹ سے نو منتخب رکنِ قانون ساز اسمبلی ساجد عباسی نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے بعد مسلم لیگ (ن) کو ایک اور اہم سیاسی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ دھیرکوٹ سے نو منتخب ایم ایل اے ساجد عباسی نے پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

ساجد عباسی نے حال ہی میں ہونے والے انتخابات میں مسلم کانفرنس کے سربراہ اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان کو بھاری اکثریت سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی تھی۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ نو منتخب ایم ایل اے ساجد عباسی آج باضابطہ پریس کانفرنس میں مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی موجودگی میں پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ ان کی شمولیت سے آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کی عددی پوزیشن مزید مستحکم ہو گئی ہے۔