اہم ملک کے وزیراعظم کے دفتر پر ڈرون حملے

عراق کے کردستان ریجن میں وزیراعظم کے دفتر کو دو ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ کردستان کے وزیراعظم مسرور بارزانی نے ان حملوں کا الزام ایران پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی کارروائیاں خطے کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں اور وہ عراق میں اپنے دفتر پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ کرد حکام کا کہنا ہے کہ حملوں کے ذمہ داران “نتائج کی مکمل ذمہ داری” اٹھائیں گے۔ کردستان وزیراعظم آفس کے ترجمان کے مطابق یہ حملے ایرانی سرزمین سے کیے گئے جن میں اربیل صوبے کے ضلع ‘پیرمام’ میں وزیراعظم کے نجی دفتر اور خطے کی سیکیورٹی ایجنسی کے ڈائریکٹر کی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا گیا۔