امریکا اور ایران 60 روزہ جنگ بندی میں توسیع پر متفق ہوگئے ہیں۔ العربیہ کے مطابق جنگ بندی کی مدت آج ختم ہو رہی تھی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ جنگ بندی کے دوران بھی امریکا اور ایران کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہیں اور دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگایا۔
العربیہ نے مزید کہا کہ چند روز قبل ترک میڈیا نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ امریکا اور ایران نے 60 روزہ جنگ بندی کو آگے بڑھانے پر اتفاق کر لیا ہے۔






