کون سی چیز مہنگی ہوئی ،کونسی سستی؟ پاکسستانیوں کیلئے اہم خبر

**ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کر دی، جس کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.28 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 9.29 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 20 اشیائے ضروریہ مہنگی جبکہ صرف 9 اشیا سستی ہوئیں۔**

**ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگی ہونے والی اشیا:**
ایک ہفتے میں پیاز کی قیمت میں 10.14 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ چکن 9.19 فیصد مہنگا ہوا۔ دال چنا 2.43 فیصد، مرچ پاؤڈر 1.01 فیصد، سرسوں کا تیل 0.99 فیصد، چائے کی پتی 0.57 فیصد اور آٹا 0.52 فیصد مہنگا ہوا۔

**سالانہ بنیادوں پر مہنگی ہونے والی اشیا:**
ٹماٹر کی قیمت میں 178.03 فیصد، پیاز میں 84.65 فیصد اور آٹے میں 80.02 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ایل پی جی 53.83 فیصد، ڈیزل 34.44 فیصد، پٹرول 25.97 فیصد، مرچ پاؤڈر 16.37 فیصد، مٹن 16.12 فیصد، کیلے 15.11 فیصد، بیف 13.81 فیصد اور سادہ ڈبل روٹی 9.37 فیصد مہنگی ہوئی۔

**ہفتہ وار بنیادوں پر سستی ہونے والی اشیا:**
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے ٹماٹر 6.82 فیصد سستے ہوئے، جبکہ ایل پی جی کی قیمت میں 1.90 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ ڈیزل 1.66 فیصد، پٹرول 0.63 فیصد، کیلے 1.20 فیصد، چینی 0.51 فیصد اور سادہ ڈبل روٹی 0.29 فیصد سستی ہوئی۔

**سالانہ بنیادوں پر سستی ہونے والی اشیا:**
آلو کی قیمت میں 30.65 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ دال چنا 17.86 فیصد، چینی 17.60 فیصد، چکن 15.65 فیصد، نمک پاؤڈر 14.09 فیصد، دال مسور 13.02 فیصد، انڈے 9.66 فیصد اور دال مونگ 6.25 فیصد سستی ہوئی۔