کے الیکٹرک نے پیر، 27 جولائی 2026 کو مرمتی کام (مینٹیننس شٹ ڈاؤن) کے باعث کراچی کے مختلف علاقوں میں کئی گھنٹوں کی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
کے الیکٹرک کے مطابق مختلف فیڈرز پر صبح سے شام تک مرحلہ وار مرمتی کام کیے جائیں گے، جس کے باعث متعدد علاقوں میں تقریباً 9 سے 10 گھنٹے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔
متاثرہ علاقوں میں 35th Street Kh-e-Khalid، 3H RMU، 51-C Area، 7-A RMU، AB Gases، علی دولت، اللہ نور، امین آباد، کیفے بھنگوریا، کوسٹل اسٹریٹ، ڈیفنس فیز 7، ڈی ایچ اے گالف کلب، ڈی ایچ اے فیز 8 (S/S-14)، ایمبیسی ولا، ایکسٹینشن RMU (سابق اللہ دین)، گلوب سینٹر، گوہر گرین سٹی، گل ٹیلی فون ایکسچینج، گلستان CHS-1، گلشنِ فیصل، اقبال پلازہ، جمالی برج، جمعہ بلوچ، کمال پارک، کاظم آباد RMU، خرم آباد، کے این سٹی، کورنگی چڑیا گھر اور لانڈھی بی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ لاسی RMU، ملیر کالونی “C”، مسجدِ قباء، محکمہ موسمیات، ایم جی انڈسٹریز RMU، ملا عیسیٰ گوٹھ RMU، این ایم پولٹری فارم، ناگوری ہسپتال RMU، نیرنگ سنیما (اولڈ سراج الدولہ)، نیوی ہاؤسنگ اسکیم، این ای ڈی RMU، پی اے ایف ملیر کینٹ (پی اے ایف بیس)، پنک پارک RMU، پول نمبر 56 RMU، پرائم پیک، روٹی پلانٹ، سیفی فاؤنڈیشن، شاہین گرڈ RMU، شاہ ولی اللہ، سلور ٹاؤن، سووینئر ٹوبیکو، سلطان پلازہ (OH P-55)، تصویر محل، ٹوڈیز ریسٹورنٹ، ٹریٹمنٹ پلانٹ، ٹرک اسٹینڈ اور ووکیشنل انسٹیٹیوٹ بھی بجلی کی بندش سے متاثر ہوں گے۔
کے الیکٹرک نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ مرمتی کام کے دوران پیشگی احتیاطی تدابیر اختیار کریں، جبکہ بجلی کی فراہمی مقررہ وقت پر بحال کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔






