ملک میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں بنیادی لاگت کے علاوہ لیوی، ٹیکسز اور مختلف مارجنز کی مد میں نمایاں رقم شامل کی جا رہی ہے۔ دستاویزات کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول پر مجموعی طور پر 125 روپے 95 پیسے جبکہ ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 112 روپے 54 پیسے لیوی، ٹیکسز اور مارجنز وصول کیے جا رہے ہیں۔
دستاویز کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول کی بنیادی لاگت 209 روپے 76 پیسے ہے، جبکہ حکومت نے اس کی قیمت 335 روپے 18 پیسے فی لیٹر مقرر کی ہے۔ اس قیمت میں 80 روپے پیٹرولیم لیوی، 5 روپے کلائمیٹ سپورٹ لیوی، 17 روپے 28 پیسے کسٹمز ڈیوٹی، 7 روپے 16 پیسے ان لینڈ فریٹ ایکولائزیشن مارجن، 7 روپے 87 پیسے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا مارجن اور 8 روپے 64 پیسے ڈیلرز مارجن شامل ہیں۔
اسی طرح ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل کی بنیادی لاگت 270 روپے 92 پیسے ہے، جبکہ اس کی سرکاری قیمت 383 روپے 46 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
دستاویزات کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل پر مجموعی طور پر 112 روپے 54 پیسے کی لیوی، ٹیکسز اور مختلف مارجنز وصول کیے جا رہے ہیں۔ فی لیٹر ڈیزل پر 70 روپے 82 پیسے پیٹرولیم لیوی، 5 روپے کلائمیٹ سپورٹ لیوی، 15 روپے 68 پیسے کسٹمز ڈیوٹی، 4 روپے 53 پیسے ان لینڈ فریٹ ایکولائزیشن مارجن، 7 روپے 87 پیسے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا مارجن اور 8 روپے 64 پیسے ڈیلرز مارجن شامل ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






