بھارتی فلم ساز ودھو ونود چوپڑا نے فلم ”3 ایڈیٹس” کی سینما گھروں میں دوبارہ ریلیز کے حوالے سے گردش کرنے والی افواہوں پر خاموشی توڑتے ہوئے حقیقت واضح کر دی ہے۔
پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فلم ”3 ایڈیٹس” کی 4 ستمبر کو دوبارہ ریلیز کے متعلق سامنے آنے والی تمام خبریں حقائق کے بالکل منافی ہیں، لہٰذا شائقین اور مداح ایسی کسی بھی غیر مصدقہ اطلاع پر ہرگز یقین نہ کریں اور صرف پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے کیے جانے والے باضابطہ اعلانات پر ہی بھروسہ کریں۔
پروڈکشن ہاؤس کا یہ اہم بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کچھ ہی روز قبل مرکزی اداکار عامر خان نے ان قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا تھا کہ فلم میں ان کا نبھایا گیا رنچھوڑ داس کا کردار کسی بھی طرح معروف سماجی کارکن اور انجینئر سونم وانگ چک سے متاثر ہو کر لکھا گیا تھا۔ اس سے قبل عامر خان اپنے ایک انٹرویو کے دوران اس بات کی تصدیق کر چکے ہیں کہ ”3 ایڈیٹس” کے سیکوئل پر کام جاری ہے اور اس کا اسکرپٹ اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے، جس کے بعد فلم بینوں میں اس کے اگلے حصے کے حوالے سے تجسس اور جوش و خروش کافی بڑھ گیا ہے۔ اس کے علاوہ یہ خبر بھی سامنے آئی ہے کہ لیجنڈ گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی قبر خود تیار کروا رکھی ہے۔
واضح رہے کہ سال 2009ء میں ریلیز ہونے والی فلم ”3 ایڈیٹس” میں عامر خان، آر مادھون، شرمن جوشی اور کرینہ کپور خان نے مرکزی کردار نبھائے تھے اور اس کا شمار بالی ووڈ کی تاریخ کی کامیا ب ترین فلموں میں ہوتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






