سکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن العزم کے تحت بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے مستونگ، کھڈ کوچہ میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا، جبکہ دہشت گردوں کے زیرِ استعمال موٹر سائیکلیں بھی قبضے میں لے لی گئیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی میں متعدد دہشت گرد زخمی بھی ہوئے، جبکہ دہشت گردوں کی سہولت کاری میں ملوث کئی مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے بعد علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ سکیورٹی فورسز کی مکمل نگرانی برقرار ہے۔
حکام کے مطابق حالیہ دنوں میں مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں دہشت گردی کے واقعات کے بعد انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی لائی گئی ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






