//

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کا سب سے بڑا چیلنج، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (آئی این پی): وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی پاکستان کے لیے سب سے بڑا چیلنج بن چکی ہے، اس لیے آبادی پر قابو پانے اور بہبودِ آبادی کے اقدامات کو قومی فریضہ سمجھتے ہوئے مؤثر حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی۔

وزیراعظم کی زیرِ صدارت ملک میں بہبودِ آبادی سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں انہوں نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت دی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے اور آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ بہبودِ آبادی سے متعلق اقدامات میں صوبوں کے ساتھ روابط اور باہمی ہم آہنگی کو مزید مؤثر بنایا جائے، جبکہ بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لیے عوامی آگاہی مہم کو بھی وسعت دی جائے تاکہ اس قومی چیلنج سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close