لاہور (آئی این پی): لاہور میں برائلر گوشت، زندہ مرغی اور فارمی انڈوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ اوپن مارکیٹ میں سرکاری نرخنامے سے زائد قیمت پر فروخت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت 8 روپے اضافے کے بعد 512 روپے فی کلو ہو گئی، جبکہ زندہ برائلر مرغی 5 روپے اضافے کے ساتھ 353 روپے فی کلو فروخت کی گئی۔
اسی طرح فارمی انڈوں کی قیمت میں 3 روپے فی درجن اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈوں کی سرکاری قیمت 257 روپے فی درجن مقرر کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ کے مختلف علاقوں میں برائلر گوشت سرکاری نرخنامے سے 20 سے 25 روپے فی کلو زائد قیمت پر فروخت ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






