لاہور (آئی این پی): وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف کا حالیہ بیان مسلم لیگ (ن) یا وفاقی حکومت کی پالیسی نہیں بلکہ ان کی ذاتی رائے ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عوام کو حقوق کے نام پر اشتعال دلانا قابلِ مذمت ہے اور سیاسی جماعتوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اگر کشمیری عوام بدامنی، کرپشن اور ٹوٹی پھوٹی سڑکیں چاہتے ہیں تو وہ مسلم لیگ (ن) کو ووٹ نہ دیں، تاہم اگر ترقی اور بہتر طرزِ حکمرانی چاہتے ہیں تو پارٹی کی کارکردگی کو مدنظر رکھیں۔
رانا ثنا اللہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ’’چائے کی پیالی میں طوفان برپا کر رہے ہیں‘‘ اور غیر ضروری سیاسی تنازع کھڑا کیا جا رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






