فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں ٹورنامنٹ کے دوران شاندار کارکردگی دکھانے والے دنیا کے نامور فٹبالرز کو شامل کیا گیا ہے۔
ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی، فرانس کے کپتان کیلیان امباپے اور ناروے کے اسٹار فارورڈ ایرلنگ ہالینڈ نمایاں کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔ مڈفیلڈ میں اسپین کے کپتان اور گولڈن بال جیتنے والے روڈری، انگلینڈ کے جوڈ بیلنگھم اور فرانس کے مائیکل اولیسے کو جگہ دی گئی ہے۔
دفاعی شعبے میں کیپ وردے کے گول کیپر ووزینیا کے ساتھ اسپین کے مارک کوکوریلا اور پیڈرو پورو، فرانس کے ڈایو اوپامیکانو جبکہ ارجنٹائن کے لیساندرو مارٹینیز کو منتخب کیا گیا ہے۔
فیفا کے مطابق ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا انتخاب کھلاڑیوں کی مجموعی کارکردگی، ٹیم کے لیے ان کے اثر و رسوخ اور پورے ایونٹ کے دوران مسلسل بہترین کھیل کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔
ورلڈ کپ کے اختتام کے بعد فیفا نے نئی عالمی رینکنگ بھی جاری کی، جس میں نئی عالمی چیمپیئن اسپین ایک درجہ ترقی کر کے پہلی پوزیشن پر پہنچ گئی، جبکہ رنر اپ ارجنٹائن ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر آ گئی۔ فرانس تیسرے اور انگلینڈ چوتھے نمبر پر برقرار ہیں، جبکہ برازیل اور مراکش نے ایک، ایک درجہ بہتری کے بعد بالترتیب پانچویں اور چھٹی پوزیشن حاصل کر لی۔
کرسٹیانو رونالڈو کی قیادت میں پرتگال دو درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر چلی گئی، جبکہ میکسیکو نے ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی کے بعد چار درجے ترقی حاصل کرتے ہوئے ٹاپ ٹین میں جگہ بنا لی۔
ناروے کی ٹیم نے بھی نمایاں ترقی کی، جو ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل تک پہنچی اور رینکنگ میں 12 درجے بہتری کے بعد 19ویں نمبر پر آ گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






