//

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تمام انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا

لاہور (آئی این پی): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مون سون بارشوں کے پیشِ نظر صوبائی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارشوں کے باعث عوام کو درپیش مشکلات کا انہیں بخوبی اندازہ ہے اور فوری ریلیف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

وزیراعلیٰ نے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو مون سون بارشوں کی مسلسل مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے بارشی پانی کی بروقت نکاسی کے لیے واسا کی مشینری اور ضروری وسائل کی دستیابی یقینی بنانے کا حکم دیا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو مشکلات اور پریشانی سے بچانے کے لیے کسی بھی علاقے میں بارش کا پانی جمع نہ ہونے دیا جائے، جبکہ نکاسیٔ آب کے نظام کو ہر وقت فعال رکھا جائے۔

مریم نواز نے واضح کیا کہ لاہور سمیت پنجاب کے تمام اضلاع میں بارش کے پانی کی نکاسی میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close