اسلام آباد (آئی این پی): وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وانا میں دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فورسز نے بروقت کارروائی کر کے وانا اور گردونواح کی آبادی کو ممکنہ تباہی سے محفوظ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بارود سے بھری گاڑی اور موٹرسائیکل کو حملے سے قبل ہی تباہ کر دیا اور انتہائی مہارت سے شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا۔
محسن نقوی نے کہا کہ خودکش حملے کا ناپاک منصوبہ بروقت ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز سلام کی مستحق ہیں اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






