//

امریکی حملے جاری رہے تو نئے محاذ کھل سکتے ہیں، ترجمان ایرانی فوج

تہران (آئی این پی): ایرانی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمینیا نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکی حملے جاری رہے تو جنگ کا دائرہ مزید وسیع ہو سکتا ہے اور نئے محاذ کھل سکتے ہیں۔

ٹیلیگرام پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران کی فوجی صلاحیتوں کا ایک بڑا حصہ اب تک استعمال نہیں کیا گیا، تاہم اگر ملک کے خلاف جارحیت جاری رہی تو ایران کا ردعمل حالات کے مطابق ہوگا، جو دشمن کی توقعات سے کہیں زیادہ سخت ہو سکتا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایران کا اپنے ہمسایہ ممالک یا خطے کی اسلامی ریاستوں سے کسی قسم کے تصادم کا ارادہ نہیں اور تہران ہمیشہ علاقائی تعاون اور برادرانہ تعلقات کا حامی رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے سے باہر کے ممالک ایران کے ساتھ باہمی احترام کی بنیاد پر تعلقات استوار کریں۔

بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمینیا نے مزید کہا کہ ایرانی مسلح افواج کا اولین مقصد ملک کی سلامتی، قومی مفادات اور وقار کا تحفظ ہے، اور وہ اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں کوئی کوتاہی نہیں برتیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close