قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ الثانی کے انتقال پر آزادکشمیر میں ایک روزہ سوگ کا اعلان

آزاد حکومتِ ریاست جموں و کشمیر نے قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ الثانی کے انتقال پر ایک روزہ یومِ سوگ کا اعلان کر دیا ہے۔

حکومتِ آزادکشمیر کے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 13 جولائی کو آزادکشمیر بھر میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

حکومت نے مرحوم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سوگ کے اعلان کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close